کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس بارے میں دنیا کے تمام عالمی اقتصادی ادارے بھی پاکستان کی ترقی سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن سکول آف اکنامکس میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس میں شرکت سے قبل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپوزیشن خوف زدہ ہے اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرگئی اور اس کے شروع کئے منصوبے مکمل کر گئی تو اگلے الیکشن میں بھی ان کے لئے مشکلات ہوں گئیں اس لئے وہ الزامات کا سہارا لے ملک میں سیاسی بے یقینی پیدا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سپریم کو رٹ میں کوئی خاص شواہد پیش نہیں کرسکی جبکہ نواز شریف اور ان کی فیملی نے اپنے سارے ثبوت واضع کردئیے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ جبکہ انرجی کے مسائل پر بھی قابو پالیا جائے۔