پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 65 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کا معاہدہ

World Bank Contract

World Bank Contract

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 65 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رقم تعلیم صحت، پانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان اور ورلڈ بینک کے مابین ہونے والے اس معاہدے کے تحت بلوچستان میں پانی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے 20 کروڑ ڈالر، پنجاب میں تعلیم اور اسکولوں کے لئے 30 کروڑ ڈالر، سندھ میں سیلاب اور خشک سالی کے لئے 10 کروڑ ڈالر اور حفاظتی ٹیکوں کے لئے 5 کروڑ ڈالر مختص کیے جائیں گے۔