پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Children

Children

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں پر تشدد کے خاتمے عالمی دن منایا جا رہا ہے،یہ دن منانے کا مقصد بچوں پرذہنی،جسمانی اورجذباتی تشدد کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔

بچوں پر تشدد کے خلاف عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے زیراہتمام منایا جاتا ہے،یہ دن منانے کا مقصد بچوں پر تشدد کے خاتمے اور ان کے حقوق بارے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہیں۔گزشتہ دو دہائیوں میں بیس لاکھ سے زائد بچے جنگوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔جسمانی تشدد کے باعث ہر سال ایک کروڑ بچے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔پاکستان میں بھی سکول کی عمر کے لاکھوں بچے تشدد کا شکار اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا پروگرامز،سیمینارز اور ورکشاپس کے ذریعے اس دن کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے۔