لاہور (جیوڈیسک) دنیا بھر میں مسیحیوں نے ایسٹر سے پہلے گڈ فرائیڈے منایا، پوپ فرانسس نے اٹلی کے دارالحکومت روم کے تاریخی کلوزیم میں موم بتیوں کی روشنی میں دعا کروائی۔پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے منایا۔
دعائیہ تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر لکڑی سے بنی صلیب کو اٹھا کر لے جایا جاتا ہے جو حضرت عیسیٰ کے آخری سفر کی عکاسی کرتی ہے جب انہیں مصلوب کیا گیا۔
اٹلی ، عراق، شام، نائجیریا، مصر، چین، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا سے آئے مسیحی صلیب اٹھا کر چلتے ہیں ، پوپ نے نائیجریا اور دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے مسیحیوں کے لئے دعا بھی کی۔دریں اثنا پاکستان کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا۔