اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی اور زمینی وسائل کے بے دریغ استعمال نے بے شمار مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔
فضائی آلودگی،تیزابی آلودگی،آبی آلودگی اور صوتی آلودگی ہمارے ماحول کا حصہ بن چکی ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور پیدا کرنا ہے۔
اور ایسے اقدامات کرنا جن کی بدولت زمین کا تحفظ کیا جا سکے۔مختلف ملکوں میں اس حوالے سے سیمینارز اور واک کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔