اسلام آباد (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قتل و غارت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکالی جا رہی ہیں۔
دفاتر میں سرکاری ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر پہنچے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم دہرا رہی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں وہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے۔ نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کے خلاف پاکستان میں شہر شہر گلی گلی ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کا دفاتر میں حاضری دی اور کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،، پاکستانی سفارت خانوں میں بھی یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات ہو رہی ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت یہ بات سمجھ لے کہ ،،،، وہ اب نہ تو لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے نہ ہی ان کی آواز دبا سکتا ہے ،، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم ،، اور درجنوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر وفاقی کابینہ نے 20 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔۔