اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی یوم مزدور کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر مین مزدور اپنے حقوق اور مزدور دشمن قوانین کے لیے پرعزم ہیں۔آج ملک بھر میں مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد اور شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
عالمی مزدور تحریک کے ساتھ یکجہتی، ملک کے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنی، مہنگائی بے روزگاری، قومی اداروں کی نجکاری کے خاتمی، مزدور دشمن قوانین کی منسوخی، ٹریڈ یونین کی آزادی۔
لوڈ شیڈنگ، ٹھیکیداری نظام، دہشت گردی کے خاتمے اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی طرف سے یوم مئی کے موقع پر ریلی نکلے گی جبکہ شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔