راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف نے کل انجینئر افتخار چودھری کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی تھے تقریب کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی عارف عباسی نے کی۔
جبکہ دوسرے مہمانوں میں ایم پی اے آصف محمود چودھری اصغر کرنل اجمل صابر زبیر چودھری ،چودھری ذوالقرنین،ساجد قریشی تھے۔اس موقع پر تقریب کا مہمانوں ک اوالہانہ انداز میں استقبال کیا گیا میزبان خاص نوید افتخار تھے۔
عامر کیانی نے کہ اآج ہم جشن آزادی منا رہے ہیں اس ملک کو حاصل کرنے میں بے پناہ قربانیاں دی گئیں۔اور اسے کرپٹ لوگوں سے بچانے کے لئے اس سے زیادہ قربانیاں دینی ہوں گی۔عامر کیانی نے کہا کارکن کمر کس لیں پنڈی نے بھرپور انداز میں تحریک احتساب کو سراہا اس کے لئے میں تمام کارکنان کا قائد تحریک کی طرف سیشکریہ ادا کرتا ہوں۔
عامر کیانی نے کہا کہ انجینئر افتخار چودھری اور نوید افتخار کی کوششوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔بلکہ پنڈی کا ہر ایک کارکن جس نے قائد کی آواز پر لبیک کہا ہے اسے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انجیئر افتخار چودھری نے استقبالی کلمات میں کہا کہ ہمارے علاقے نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہمیشہ ساتھ دیں گے۔
انہوں نے یوتھ ونگ اور مدر ونگ خواتین آئی ایس ایف سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ آئیندپ قومی اور پارٹی کی تقریبات کے لئے ٥٠٢ ایک اور جگہ ہو گی جہاں ہم آسانی سے تقریبات کیا کریں گے۔
نوجوان ایم پی اے اور شملای پنجاب یوتھ ونگ کے صدر آصف محمود ایم پی اے نے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح عمران خان کا ساتھ دیا جائے گا۔صدر تقریب عارف عباسی نے آخر میں دعائیہ کلمات ادا کئے اور وطن پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔
انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ ملک عزیز کو کرپشن سے بچائے اور عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعا کی۔سردار طیب صابر تنولی ملک عظیم راجہ رفاقت فیصل قریشی قاضی اصغر ملک عظیم ساجد قریشی عبداللہ محسود چودھری عابد مختار گجر افضل قریشی اور پنڈی گوجر خان یوتھ ونگ کے لیڈران بھی شریک تقریب تھے۔
تقریب میں پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا گیا جو عامر کیانی انجینئر افتخار چودھری کے علاوہ دیگر لیڈران نے کاٹا۔اس تقریب میں آصف محمود ایم پی اے کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔شرکاء کے لئے بہترین ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔شاندار تقریب دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔