کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس سال غربت کے خاتمے کا عالمی دن کی تھیم رکھی گئی ہے۔ سوچنا ہے، فیصلہ کرنا ہے اور غربت کے خلاف مل کر انتہائی قدم اٹھانا ہے اور کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا۔
اس دن کا مقصد پوری دنیا میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اندر موجود غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے۔ یہ دن 1993ء سے منایا جارہا ہے۔ جس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔