کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 22/8/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زید اقبال زیدی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج ہفتہ کو منایا جائے گا۔ پریس کلب کوٹلہ اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ریلی کی قیادت DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ اور صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر کریں گے ۔ریلی CBAماڈل کالج جنڈالہ سے شروع ہو کر پریس کلب کوٹلہ کے سامنے اختتام پذیر ہو گی ۔ اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میںملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیوں کے زیر اہتمام سیمینارز ، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس سے خطاب کرتے وئے مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ عالمی ادارہ صحت whoکے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے اک فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔ عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر 31مئی سے پابند عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹفیکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔ کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی کے فیصلے کو یقینی بنایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(چوہدری فیصل گجر+زید اقبال زیدی)رہنما مسلم لیگ ق سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں چوہدری شاہد رضا کو ٹلہ نے پریس کلب کوٹلہ کے صحافیوں سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اب تو کسی کو بھی کسی قسم کا شک نہیں رہنا چاہیے کہ ضلع گجرات میں کون غنڈہ گردی کر رہا ہے اور کس کے گن مین شہریوں کو ہراساں کر کے بھتے وصول کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مقتول ملک اشرف سکنہ سٹاف گلہ گجرات کو کس کے گن مینوں نے قتل کیا ۔خیر کتو کے مولوی یونس کو کس کے گن مینوں نے قتل کیا تھا۔ککرالی کے رہائشی محمداختر (جو کہ ان کا اپنا ہی پولنگ ایجنٹ تھا)کو کس کے ملازمین نے سر عام کوٹلہ لنگڑیال چوک میں قتل کیا تھا ۔چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ جو لوگ آج دین کی تبلیغ کر رہے ہیں وہ عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ان کے اپنے گن مین سر عام شریف شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں ۔چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور اور اب جان چکے ہیں کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہیں اور کون ان کے محافظ ہیں ۔چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ اب لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دور گزر چکا ہے انشاء اللہ یہ حکومت مزید 6ماہ بھی نہیں چلے گی اور اس خاتمہ یقینی ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ضرور انصاف کریں گے او ر صندوکڑیاں اٹھا کر بھاگنے والوں کا احتساب کریں گے ْانہوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ ککرالی بھی ضلع گجرات کا حصہ ہے یہاں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے اور تھانہ ککرالی کی عوام کو بھی انصاف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان کے خلاف چوریوں ،ڈکیتیوں اور قتل جیسی سنگین وارداتوں کے اور بھی بہت سے ثبوت موجود ہیں جو انشاء اللہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کھرل جب یہاں کھلی کچہری لگائیں گے تو ہم اس میں سب کے سامنے واضع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(چوہدری فیصل گجر+زید اقبال زیدی)ککرالی کے ممتا زبزنس مین حاجی ملک محمد بوٹا سہیل شوز کوٹلہ کے بڑے بھائی ماسٹر حاجی محمد شفیع کی نماز جنازہ میں عالم امنڈ آیا ۔نماز جنازہ میں کو ٹلہ مارکیٹ کمیٹی سمیت ممتاز سیسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔نماز جنازہ مفتی کمال الدین خطیب اعظم کوٹلہ نے پڑھائی ۔شرکت کرنے والوں میں نمایاں چوہدری محمد عباس چیئرمین ککرالی،چوہدری ساجد حسین سابق نائب ناظم ککرالی،ماسٹر محمد اشرف ککرالی،ماسٹر چوہدری ظفر اقبال ککرال۔ی،سملک ساجد چڑیاولہ،ملک زاہد بکڈپو،چوہدری فیاض مہر ککرالی،چوہدری مشتاق اشرف،چوہدری محمد صادق،چوہدری ریاست علی مہر،چوہدری جاوید اسحاق،حاجی محمد رزاق،چوہدری شاہد ککرالی،ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،حاجی غضنفر اقبال،صوفی خان محمد۔چوہدری علی اصغر نائب صدر پریس کلب کوٹلہ ، قاری بشارت حسین ضیاء ، سید عبدالغفور شاہ ، مولانا محمد عارف شاہد ، ماسٹر ارشاد لنگڑیال، چوہدری مظہر اقبال لاہور ، ملک وسیم یونائیٹڈ موبائلز ، چوہدری آصف مرہانہ ، حاجی محمد صدیق ، نوید اکرم ، مجید اکرم ، جبران ریاض، ملک اسیر اعوان ، رشید بھٹی ، حاجی نذیر احمد بڑھنگ والے ، حاجی ملک خالد حسین ، چوہدری شاکر لطیف سی ایم بلدرز ، لالہ محمد اشرف سپرا، محمد آصف سپرا ، قیصر محمود زرگر ، سیٹھ وقاص عمر ، چوہدری مشتاق احمد ساکہ ، ماسٹر بشیر احمد ، خان آصف حیات، دائود بٹ، سید اخلاق شاہ ، مرزا بشارت احمد ، چوہدری منیب طارق ، چوہدری مبشر چیمہ، محمد شریف بٹ، چوہدری محسن جبار ، ڈاکٹر آصف پرویز ، پرویز اقبال کوٹلہ ، ملک وحید اسلم ، ملک محمد اسلم ، ملک محمد اشرف سمرالہ ، حاجی محمدالیاس ، چوہدری عبدالجبار خاں ، چوہدری علی اختر سعید ، چوہدری غلام مصطفی سدوال ، غیاث جاوید سیٹھ نذر حسین ، ذوالفقار اکبر بٹ، چوہدری خالد خالد بیکرز ، ملک ہارون شہزاد ، چوہدری شہباز سرور شام پور، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری عرفان شریف اودھا ،چوہدری جنید اسلم اودھا ، سجاد احمد ہاشمی ، چوہدری ضیغم سجاد سعید ، چوہدری ندیم سرور نمبردار ،چوہدری منظور حسین سابق چیئرمین ، ملک ذاکر پنڈی کھوکھراں ، ٹھیکیدار محمد اعظم پنڈی کھوکھراں ، محمد انور بٹ سبزی والے ، حسیب بٹ سبزی والے ، حاجی محمد رزاق ، چوہدری نبیل خ الق ، حافظ محمد حفیظ مرہانہ ، چوہدری افتخار الزمان مرہانہ ، چوہدری آصف الطاف مرہانہ ، چوہدری ثاقب الیاس، مرزا محمد اشرف ، بائو رفاقت زرگر، محمد رفیق زرگر ، محمد شفیق زرگر ، فرمان علی زرگر ، مظہر حسین زرگر ، ملک وقار حسین پہاڑے ، ملک ناظم حسین ، ملک محمد ایوب سبزی والے ، مرزا ظفر ، نمبردار چوہدری محمد اصغر، ملک محمد عارف ، ملک جاوید بھمبر ، ماسٹر طارق جاوید ، ماسٹر اصغر پرویز ، ماسٹر سعید احمد، صوفی سخی محمد ، حاجی بشیر احمد ، ممتاز حسین ڈار، حافظ اشتیاق احمد، چوہدری محمد افضل ، چوہدری محمد اشفاق ، پروفیسر راشد ، چوہدری نوید جاوید ، حاجی محمد رزاق انگلینڈ ، طاہر رفیق ، جاوید اقبال ، میاں شبیر احمد اعجاز، میاں یاسر ، ڈاکٹر حبیب الرحمان ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر وحید ، محمد اعظم ، محمد علی زرگر ، محمد سلیم نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( )عالمی ہسپتال ڈے کے موقع پر چئیرمین یوسی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد نے سول ہسپتال کوٹلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشاد ، ڈاکٹر اورنگزیب اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے ان کا استقبال کیا۔چوہدری محمد علی تنویر نے صفائی کے بہترین انتظامات پر انچار ج ڈاکٹر محمد ارشاد کو خراج تحسین پیش کیا۔چوہدری محمد علی تنویر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا دورہ بھی کیا اور تمام چیزوں کی چیکنگ بھی کی۔عملے کی صورتحال کے بارے میں انچارج ڈاکٹر محمد ارشاد نے چوہدری محمد علی تنویر کو آگاہ کیا جس میں ہسپتال میںریڈیو گرافر ،ڈسپنسر،نرسزاور دوسری تمام پوسٹوں کی تعیناتی بارے تفصیلی بتایا گیا کہ ان کے آنے سے ہسپتال کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگااور لوگوں کو بہتر ریلیف دیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ سول ہسپتال کوٹلہ صفائی کے لحاظ سے گجرات کے تمام ہسپتالوں میں نمایاں ہے اور ہسپتال میں آگاہی بینرز اور پینافلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیںجو اپنی مثال آپ ہیں۔