پاکستان نہیں دیگر دنیا نئے سال میں داخل ہوئی ہے۔ راجونی اتحاد

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا نئے سال میں داخل ہوچکی ہے مگر پاکستان کے دیہی عوام آج بھی پینے کے صاف پانی ‘ صحت ‘ تعلیم ‘ ٹرانسپورٹ اور انصاف کی سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ظلم واستحصال کا شکار بھی ہیں۔

کیونکہ انہوں نے ہمیشہ شخصیت پرستی ‘ دولت و امارت کے رعب ‘ مذہبی عقیدت اور طاقت کے خوف کی وجہ سے بار بار انہی استحصالی طبقات کا انتخاب کیا ہے جو ہمیشہ انہیں غلام رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے نئے سال کے پہلے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنےو الے سالوں کو اپنے لئے محفوظ اور خوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے۔

عوام ان تمام مضمرات سے نجات پائیں اور بار بار ڈسنے والے ناگوں سے نجات اور ان کے احتساب کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر اپنے اندر سے مخلص قیادت منتخب کریں۔