کابل (جیوڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان ’’تاریخی غلط فہمیوں‘‘ کا خاتمہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی راہ میں مددگار ہو گا۔
افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی نے جمعرات کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے معاملے پر کابل حکومت کے ساتھ معاونت کر رہا ہے۔
کابل اور اسلام آباد کے درمیان ’تاریخی غلط فہمیوں‘ کا خاتمہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی راہ میں مددگار ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک عرصہ دراز سے جاری ’غیراعلانیہ حالت جنگ‘ کی کیفیت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔