پاکستان میں رواں سال کیلئے زکوۃ کا نصاب مقرر

Zakat

Zakat

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔