پاکستان نے ایک سال میں 4 ارب ڈالر کے بیرونی قرض ادا کئے

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال کے دوران حکومت نے چار ارب نو کروڑ ڈالر کے بیرونی قرض ادا کئے۔ سال دو ہزار تیرہ کے اختتام پر حکومت کے ذمے بیرونی قرض باون ارب چودہ کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ ملک کے مجموعی بیرونی قرض انسٹھ ارب اڑتیس کروڑ ڈالر پر آ گئے۔

پاکستان نے پیرس کلب کے تیرہ ارب پینتیس کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ ایک ارب پچپن کروڑ ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کر رکھے ہیں۔