لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے 65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی ایراگھوان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
65سال میں جنگوں کے سوا دونوں ممالک نے کچھ حاصل نہیں کیا،حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن ہی ترقی کا ضامن ہو گا۔