پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی نئی باڈی منتخب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں یوگا اسپورٹس کے فروغ اور نوجوانوں کو ذہنی و جسمانی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کا اعلان کردیا گیا۔

جس کے مطابق پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ شکیل شاہد ہونگے جبکہ نو منتخب صدر عمیر خان ،جنرل سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سنیئر نائب صدور محمد طلحہٰ ،حبیب الرحمن ،نائب صدور مس نجمہ بانو ،عروج فاطمہ ،معین الدین ،جوائنٹ سیکریٹریز محمد رفیق ،محمد زبیر اعوان اور خازن محمد اجمل جبکہ آفس سیکریٹری علی کمان کو منتخب کیا گیا ہے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ او ر یوگا اسپورٹس کو فعال بنا کے لئے ہر ممکن کاشوں کو بروئے کار لا ئیں گے۔

دریں اثناء یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے وقار احمد ،واحد اسپورٹس کے اعجاز احمد ،زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب ،غازی اسپورٹس اور اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کے عہدیداروں نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح یوگا اسپورٹس کے ذریعے بھی صحت مند سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور نو منتخب عہدیداران یوگا کھیل کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گے۔