کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان، جنرل سیکریٹری خالد بروہی اور سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے سندھ گیمز کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور محکمہ کھیل سندھ کو گیمز کے انعقاد میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز کے انعقاد سے کھیلوں کے مختلف شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو روشناس کرانے کے ساتھ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں اُجاگر کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔
پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن نے سندھ گیمز کے انعقاد کے حوالے سے سندھ اسپورٹس بورڈ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔