پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈیشن کا سائوتھ ایشیا یوگا ایسوسی ایشن سے الحاق

PAKISTAN YOGA SPORTS FEDRATION

PAKISTAN YOGA SPORTS FEDRATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیل کے شعبے میں پاکستان کا ایک اور اعزاز، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کا سائوتھ ایشیا یوگا ایسوسی ایشن سے الحاق ہو گیا۔ اس حوالے سے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقدہ تقریب میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر رزاق ربانی نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کو ساوتھ ایشیاء یوگا اسپورٹس ایسوسی ایشن سے الحاق کا سرٹیفکیٹ پیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسپورٹس کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر رازق حسین ربانی نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے کہ پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کا سائوتھ ایشیاء یوگا ایسوسی ایشن سے الحاق ہو گیا۔

مشیر رازق حسین ربانی نے محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا انھوں نے کہا کے جس طرح پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن یوگا کھیل کے فروغ کے لئے محنت کر رہی ہے مجھے یقین ہے کہ جلد ہی یوگا کھیل پاکستان میں مقبولیت حاصل کرلے گا اور یوگا کے کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے مشیر ربانی نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈرشن کو مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیااس کے علاوہ جنرل سیکریٹری ساوتھ ایشیا ء یوگا اسپورٹس ایسوسی ایشن امنگ ڈان کا بھی شکریہ ادا کیا کے جن کی کاوشوں سے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریش کو الحاقی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔تقریب میں اسپورٹس کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر رزاق ربانی نے صدر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن عمیر خان اور جنرل سیکریٹری خالد بروہی کو سرٹیفکیٹ پیش کیااس موقع پر میڈیا سیکریٹری محمد ارشدخزانچی محمد اجمل سینئر نائب صدر حبیب الرحمان، طلحہ خان مشوانی نائب صدر نجمہ بانو، عروج فاطمہ، معین الدین جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق، محمد زبیر اعوان آفس سیکریٹری علی کمال صدر بلوچستان ایسوسی ایشن عبدالرشید محمد حسنی بھی موجود تھے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر