پاکستان کے نوجوان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں : زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہاہے کہ پاکستانی نوجوان جذبہ حب الوطنی سے شرسار ہیں ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، مگر ملک دشمن عناصر قوم میں نفرتوں کے بیج بو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان انتشار کی بجائے اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بنائیں ۔وہ قوم تباہ ہو جاتی ہیں جو اتحاد اور ملی یگانگت کو چھوڑ دیتی ہیں ، دشمن قوتیں قوم کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

یوم دفاع ملکی تاریخ کا ایک روشن باب اور سرمایہ افتخار ہے۔ اس دن قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ،6 ستمبر ہمیں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتا ہے۔

مسلکی اختلافات۔ صوبائی اور لسانی تعصبات پاکستانی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ ان تما م تعصبات سے بالا ہو کر پاکستان کی تعمیر کی خاطر سب کامل کر ایک ہی نقطے پر جد وجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے قوم کو باہم متحد ہونا ہوگا۔

اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے لئے ”ہم سے ہے پاکستان” کا پیغام لے کر ہر تعلیم ادارے میں جائے گی جس کے لئے عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے دوران کارکنا ن جمعیت کی جانب سے ریسکیو سرگرمیوں کو بھی سراہا اور سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔