ہرارے (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل ہرارے میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گی، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ زمبابوے کو زیر کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔
دوسرا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق بلاوایو میں کھیلا جانا تھا لیکن زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کچھ مسائل کے باعث اسے ہرارے میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم دورے کے تمام میچز ہرارے میں کھیل چکی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔