پاکستان بمقابلہ زمبابوے، پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

Pakistan - Zimbabwe

Pakistan – Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ہرارے میں شروع ہوگا، زمبابوین بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان تنازع ٹل گیا، زمبابوین کرکٹرز اور بورڈ کے درمیان تنازعہ ٹل گیا، کھلاڑیوں اور حکام پہلے بھی کئی بارمعاوضے کے معاملے پرآمنے سامنے آچکے ہیں، کرکٹرز کہتے ہیں انہیں محنت کاصلہ نہیں ملتا۔

اس سے پہلے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 15 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، 9 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے، 2 میں زمبابوے کی ٹیم نے فتح سمیٹی، 4 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔