پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہو گا

Pakistan, Zimbabwe

Pakistan, Zimbabwe

زمبابوے کے میدان پر پروفیسر تو کامیاب ہو گئے، اب بابائے ٹک ٹک کا امتحان آج سے شروع ہو گا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں سیریز کے پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی۔ ہرارے میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے جوڑ پڑے گا۔

تینوں مقابلوں میں اب قیادت ہو گی مصباح الحق کی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح گرین شرٹس کے جذبے بلند ہیں۔ سب متحد اور جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ ادھر میزبان کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ نا کامیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیلیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔