پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan

Pakistan

ہرارے (جیوڈیسک) پاک زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔ جس کے لیے دونوں ٹیموں نے پہلےخوب تیاریاں کیں۔

شاہینوں نے پہلے ون ڈے میچ میں ایک سو اکتیس رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹاکرے میں شاندار کم بیک کیا اور دوسرا میچ ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بڑی جیت اور رواں سال ون ڈے میں شاندار بلکہ یادگار آغاز سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔