پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز: گرین شرٹس فیورٹ قرار

Pakistan Zimbabwe

Pakistan Zimbabwe

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہورہا ہے۔۔ گرین شرٹس کامیابی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کے لئے بھی پاکستان کو ہی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ ایک روزہ سیریز میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔۔ انیس سو اٹھانوے کے بعد سے زمبابوے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔۔ دونوں ٹیمیں دوہزار گیارہ کے بعد آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی شاہینوں نے آخری سیریز میں زمبابوے کو تین صفر سے زیر کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ریکارڈز اپنی جگہ، لیکن ٹیم وہی ہی جیتی ہے جو پرفارمنس دکھاتی ہے۔۔۔ زمبابوے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔۔۔ جس طرح دنیا کی دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں زمبابوے کے خلاف بھی ویسا ہی عزم لئے میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کی شکست کو بھلا کر میدان میں اترنا ہوگا،، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔۔ ایک روزہ سیریز میں حکمت عملی تبدیل کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پہلا میچ جیت کر پاکستان پر دبا ڈال سکیں۔