پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ستمبر دو ہزار گیارہ کے بعد مختصر طرز کی کرکٹ میں مدمقابل آ رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جس میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔
زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں فتح کے باوجود پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل نہیں کر سکیگا۔ قومی ٹیم کا ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ،کامیابی سے ان کا ایک ریٹنگ پوائنٹ بڑھے گا۔
ہرارے میں پاکستانی شاہین محمد حفیظ کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان اور محمد عرفان توجہ کا مرکزہوں گے۔ دوسری جانب زمبابوے کے فاسٹ بولر کائل جاروز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے۔کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہو گی