ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوین کرکٹرز نے معاوضہ کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کیخلاف تیسرا ایک روزہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دیدی ہے۔ زمبابوے کے کرکٹرز کی بورڈ کو پھر دھمکی، میچ کھلانا ہے تو تنخواہ دو،پیسے نہیں دیئے تو تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم پاکستان تو زمبابوے سے فیصلہ کن معرکے کی تیاری میں مصروف ہے،لیکن یہ میچ ہوگا یا نہیں کیوں کہ زمبابوین پلیئرز نے اپنے بورڈ کو دھمکی دی ہے۔
اگر آج رات تک ان کی تنخواہ ادا نہ کی گئی تو وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے۔کھلاڑیوں نے احتجاجا جمعہ کو پریکٹس کا بھی بائیکاٹ کیا۔ سیریز شروع ہونے سے بھی زمبابوین پلیئرز نے میچز نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی لیکن بورڈ نے کھلاڑیوں کو اٹھائیس اگست تک تنخواہوں کی ادائیگی کا یقین دلاکر کھیلنے پر راضی کر لیا تھا۔