کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر پولیس تشدد سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت ریاستی طاقت کے مظاہرے سے پرہیز کرے۔
الطاف حسین نے پولیس کی جانب سے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر گہری تشویش اظہار کر تے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے قافلوں پر تشدد اور فائرنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کہ ریاستی طاقت کے ذریعے مظاہرین کو دبانے اور ان کیخلاف طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے۔ الطاف حسین نے سادھو کی میں خاتون کارکن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔