پاکستانی اداکارہ سارہ لورین بھی آئٹم گرل بن گئیں

Sarah Lauren

Sarah Lauren

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین بھی آئٹم گرل بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ سارہ لورین بالی وڈ ڈائریکٹر اتل اگنی ہوتری کی فلم ’’او تیری‘‘ میں پلکت سمراٹ، بلال امروہی، سارہ جین کے ساتھ اہم کردار نبھا رہی ہیں جب کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسپیشل آئٹم سانگ فلمبند کروایا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر،وجے راز،مندرا بیدی، میوزک ڈائریکٹر جی جے سنگھ جب کہ فلم کا مرکزی خیال سلمان خان نے دیا ہے یاد رہے فلم کے ڈائریکٹر اتل اگنی ہوتری سلمان خان کے بہنوئی ہیں۔یہ فلم 28 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں بھی دو فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہوں۔