سندھ (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ تھر پارکرکے قحط سے متاثر علاقے میں امدادی سامان لیکر پی اے ایف کے فارورڈ بیس تلہار پہنچا۔.
کھانے پینے کی اشیاء کو تھر پارکر کے قحط سے متاثر علاقے میں بہت جلدی پہنچانے کیلئے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے فراہمی کی گئی سی ون تھرٹی طیارے میں29,200پاؤنڈ(13,000کلو گرام)پر مشتمل دودھ، دوائیاں اور کھانے پینے کا سامان تھا۔
مذکورہ سامان پاک فضائیہ کے تمام افراد کی جانب سے یہ اشیاء بیس کمانڈر پی اے ایف بیس فیصل، ایئر کموڈور شاہد لطیف باجوہ نے پی اے ایف تلہار بیس کے حوالے کیں جو بعد ازاں ضلع مٹھی تھرپارکر (سندھ) کے علاقوں چیلا، سُرم اور ہریار میں تقسیم کی گئیں۔