پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اگلی باٹ اپریل میں ہوگی

Boxer

Boxer

لندن(جیوڈیسک)لندن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اگلی باوٹ اپریل میں انگلینڈ کے شہر شفیلڈ میں ہوگی۔ اس فائٹ میں انکے مدمقابل میکسیکن ویلٹر ویٹ باکسر Julio Diaz ہونگے۔

کارلوس مولینا کو اپنی کم بیک فائٹ میں شکست دینے کے بعد عامر خان اگلے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ چمپئن باکسر کی 2011 کے بعد ہوم کراوڈ کے سامنے پہلی فائٹ ہوگی۔

وہ 27 اپریل کو شفیلڈ کے موٹرپواینٹ ارینہ پرسابق آئی بی ایف لائٹ ویٹ چمپئن Julio Diaz کا مقابلہ کرینگے۔ ڈیاز اب تک 48 فائٹس میں سے چالیس میں فتح حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے 29 مرتبہ حریف باکسرز کو ناک آوٹ شکست سے دو چار کیا۔