پاکستانی علاقے میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، کرم ایجنسی کے دوسری طرف افغان علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ریزولوٹ سپورٹ مشن خوست اور پکتیا میں آپریشن کر رہا ہے اور ریزولوٹ سپورٹ مشن نے آپریشن کی تفصیلات بروقت شیئر کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان علاقے میں کئی فضائی حملے کئے گئے ہیں اور آرمی چیف کے افغان دورے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں تعاون بڑھا ہے۔