پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں اپنے فن سے خود کو منوایا، گلشن گرور

Gulshan

Gulshan

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار گلشن گرورنے کہاہے کہ کارافلم فیسٹیول میں پاکستان آنے کا موقع ملامھیش بھٹ سمیت ہماری انڈسٹری کے بہت سے لوگ کراچی آئے اوراس وقت بھارت اور پاکستان کی مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی دوستوں سے گفتگو ہوئی مگر پھراس پرعمل نہیں ہو سکا۔

گلشن گرور کا کہنا تھا کہ دنیابہت تیزی سے ترقی کررہی ہے ہمیں بھی اس کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے بھارت اورپاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے انکومواقع فراہم کرکے ٹیلنٹ کونکھارناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں نے ہمارے ہاں آکراپنے فن سے خود کو منوایا ہماری فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں۔

یہ اچھاعمل ہے ہمارے ذہن کلچراوررہن سہن ملتاجلتاہے ایک سوال کے جواب میں گلشن گرور کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آکرحیرت ہوئی تھی کہ انڈین فلمیں پاکستان میں کتنی دیکھی جاتی ہیں کراچی کی عوام نے مجھے بہت عزت اورمحبت دی جومیں آج بھی یادکرتاہوں انکا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان سے کوئی اچھاپراجیکٹ ملا تو ضرور کام کرونگا۔