پاکستانی حکام نے افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے

Taliban

Taliban

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی حکام نے افغان حکومت کی درخواست پر پس پردہ افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور طالبان قیادت کو باضابطہ مذاکرات شروع کرنے اور سیز فائر کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔

ان رابطوں میں مثبت اشارے آرہے ہیں اور توقع ہے کہ طالبان قیادت جلد باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔

اس مذاکراتی عمل میں فریقین کے علاوہ پاکستان ،امریکا اور چین شامل ہوں گے۔ مختلف ذرائع سے افغان طالبان تک یہ پیغام بھیج دیاگیا ہے کہ وہ جن شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیںاس حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔ یہ پیغام اور رابطے جید علمائے کرام کے توسط سے بھیجے جارہے ہیں۔