لندن (جیوڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مبینہ مرکزی کردار ناصر جمشید برطانیہ میں بار بار اپنی رہائش تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے برطانوی کرائم ایجنسی اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو انکوائری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ناصر جمشید نے مختصر عرصے میں دوسری بار موبائل سم بھی بدل لی ہے اور سوشل میڈیا سے غائب ہو کر شفیلڈ سے برمنگھم شفٹ ہوگئے اور انہوں نے اپنا وکیل بھی بدل لیا ہے۔