پاکستانی باڈی بلڈر نے ’ مسٹر مَسل مینیا ‘ کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Salman Ahmad

Salman Ahmad

لاس ویگاس (جیوڈیسک) پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلہ جیت کر ’’مسٹر مَسل مینیا‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ مین اوپن مقابلے کی لائٹ ویٹ کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اب وہ ’ آل اوور ورلڈ مین اوپن ٹائٹل‘ مقابلے میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر مسل مینیا ‘‘ کا انعقاد گزشتہ 25 برسوں سے ہر سال ہوتا ہے لیکن وہ پہلے پاکستانی ہیں جس نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

سلان احمد نے کہا کہ ’ میں پاکستان اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرے لیے دعاگو رہے،‘ سلمان احمد نے اپنے والدین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کی مدد اور تائید کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

واضح رہے کہ سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں تاہم اس سے قبل کراچی کے عبدالمالک 75 کلو گرام کیٹگری میں یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ کچھ ماہ قبل ایک اور پاکستانی تن ساز عاطف انور نے 100 کلو گرام کیٹگری سے زائد کے مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اس موقع پر سابق مسٹر ورلڈ آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کیا تھا۔