پاکستانی باکسر یاسر ملک نے جرمنی میں پروفیشنل فائٹ جیت لی

Yasir Malik

Yasir Malik

برلن (جیوڈیسک) پاکستانی باکسر یاسر ملک نے جرمنی میں حریف باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، باکسر کو ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے مزید چھ کامیابیاں درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسر ملک نے جرمنی کے ناقابل شکست باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔بدین کے یاسر ملک نے چاروں فائٹس میں حریفوں کو ناک آﺅٹ شکست دی۔

قومی باکسر کو ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ کیلئے مزید چھ کامیابیاں درکار ہیں۔ یاسر ملک نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ورلڈ چیمپئن بننا چاہتا ہوں ، پاکستانی سپورٹ چاہیے