اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے اس قسم کی ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کے لئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیا اقدامات کئے گئے؟
چئیرپرسن مریم اورنگزیب کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی کہ بتایا جائے کہ کیا واقعی ڈارک ویب کا وجود ہے؟ اگر ہے تو کیا ڈارک ویب پر پاکستانی بچوں کی بھی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں؟ کمیٹی نے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ اس قسم کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے لئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیا اقدامات کئے گئے؟
انسانی حقوق کمیشن، وزارت قانون اور پولیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بچوں سے زیادتی کیخلاف قوانین موجود ہیں جن میں بہتری بھی لائی گئی ہے۔ چائلڈ پورنوگرافی کو تعزیرات پاکستان میں شامل کیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا مرحلہ ہے۔