لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام چین کے صدر کے دورے کا بے تابی سےانتظار کر رہے ہیں۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کہتے ہیں کہ ان کا ملک پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےبیجنگ میں چین کےوزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ ترقی کے سفر میں پاکستانی عوام چین کو اپنا ہم قدم پائینگے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی سمت درست ہے، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ شہباز شریف نےاس موقع پر کہا کہ چین میں ہر بار پہلے سے زیادہ محبت ملی، شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔