پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس عالمی معیار کا صرف 50 فیصد ہے : محمد اکرم

Mohammad Akram

Mohammad Akram

لاہور (جیوڈیسک) سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل اٹھائیس قومی کرکٹرز کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ ختم ہوگئے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق شاہد آفریدی، ناصر جمشید اور وہاب ریاض کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے اور تمام کھلاڑیوں کی مکمل رپورٹ آٹھ سے دس دن تک آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، وزن کم ہونے سے مصباح کی پرفارمنس متاثر نہیں ہوئی۔

عام طور پر کسی بھی سیریز کے بعد کھلاڑی سست پڑ جاتے تھے لیکن ہر چارہ ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ کے فارمولے سے اب کوئی فارغ نہیں بیٹھتا۔ محمد اکرم کے مطابق محمد عرفان کو کھلاتے وقت احتیاط برتنا ہوگی۔

جنید خان مکمل فٹ جب کہ عمر گل کی فٹنس کا جائزہ ان کی باولنگ کو دیکھ کرہی کیا جا سکتا ہے۔