اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی “میڈان پاکستان ” اشیاء خریدیں۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جا سکتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر ‘میڈان پاکستان’ اشیاء ضرور خریدیں۔
یاد رہے کہ 30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔