پاکستانی ڈرامہ آج بھی مقبول ہے: شکیل

Shakeel

Shakeel

کراچی (جیوڈیسک) کراچی معروف اداکار شکیل نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ آج بھی مقبول ہے۔ پی ٹی وی نے فنکاروں کیلئے اکیڈمی کا کام کیا اور اس اکیڈمی سے سیکھے ہوئے اداکار آج بھی دوسروں کو سکھا رہے ہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اچھا کام کر رہے ہیں اور ہماری انڈسٹری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نئے آنے والے اداکار سینئرز کا احترام کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو کچھ انہیں سکھا سکتے ہیں سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی ان نئے آنے والوں سے سیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سیکھنے سکھانے کا یہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ماضی کی طرح آج بھی مقبول ہے۔