لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ ماضی کی طرح آج بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز ہے۔ ملک اوربیرون ملک پاکستانی ڈرامے کو پسند کرنیوالوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے، جس پرہمیں فخر کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز اورنجی چینلز کے آنے سے ہمارے ملک میں بہت سے نوجوانوں کو بہتر کام کرنے کا مواقع ملے ہیں۔
ڈائریکشن، پروڈکشن اور رائٹنگ کے شعبوں میں بہت سے باصلاحیت نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوا رہے ہیں۔ ماضی میں بننے والے ڈرامے بلاشبہ بہت اعلیٰ تھے لیکن موجودہ دورمیںبھی بہترین کام کیا جا رہا ہے۔ بلکہ ماضی میں کچھ موضوعات پرہم بالکل ڈرامہ نہیں بناسکتے تھے لیکن اب اس طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
ہمارے معاشرے کے اہم مسائل کولے کرڈرامے بن رہے ہیں جس سے لوگوں تک اچھا پیغام پہنچ رہاہے۔