پاکستانی ڈراموں کی کامیابی نے بھارتی ثقافت رد کردی، بشریٰ انصاری

Bushra Ansari

Bushra Ansari

لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار ڈرامہ سب سے بہتر ہے۔

اردو ڈرامے کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دے دی ہے، اب بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ، ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند برسوں میں سب کو حیران کردیا۔