پاکستانیوں کا 6 سال بعد ملکی معیشت پر اعتماد بحال

Economy

Economy

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں 6 سال بعد پہلی بار معیشت پر پاکستانیوں کے اعتماد کی شرح بلند ترین درجے پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث ملکی اسٹاک مارکیٹ میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ضمن میں جاری ہونے والی نیلسن گلوبل سروے رپورٹ کے مطابق 2014 کی پہلی سہ ماہی میں معیشت کے مستقبل پر پاکستانیوں کے اعتماد کی شرح 99 پوائنٹس کے ساتھ بلند ترین سطح پر رہی، صارفین کا حکومت پر اعتماد معیشت کی بحالی کے اشارے کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کے معیشت پر اعتماد کی سطح 2013 میں 43 کے مقابلے میں 60 فیصد بڑھی، پاکستانی اشاریے جو 2011 میں 86 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے ان میں بھی اضافہ ہوا اور پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ خریداری کیلیے آئندہ 12 ماہ مناسب اور بہترین وقت ہے اور یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 سے بڑھ کر 39 فیصد ہو گئی ہے۔