لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت پر ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے نکلنےکا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 3 سالوں کے دوران پاکستان سے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا ہے، عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بد حال نظر آرہے ہیں۔