اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف مشن برائے پاکستان کے سربراہ ہیرلڈ فنگر نے شہر اقتدار میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی معیشت خطرات سے باہر ہے۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کی صورت حال مستحکم ہے۔
ہیرلڈ فنگر نے مزید کہا کہ پاکستان کو پانچ کی بجائے سات فی صد شرح ترقی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں شفافیت اور مسابقت کو مدنظر رکھا جائے۔