پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والے تاحال گرفتار نہ ہو سکے

Faqir Ali

Faqir Ali

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ہملٹن میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والے ملزمان اب تک گرفتار نہ کیے جا سکے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین کو اغوا اور ان کے 21 سالہ بیٹے حسنین علی کو قتل کرنیوالے ملزمان میں سے 2 سیاہ فام تھے۔

ملزمان نے فائرنگ کر کے 63 برس کے فقیر علی کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ایک بیٹے کی جان لے لی تھی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

فقیر علی 2004 میں پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔

فقیر علی کو مشتبہ افراد رات 3 بجے زبردستی ان کے گھر سے لے گئے تھے اور وہ صبح 9 بچے شدید زخمی حالت میں برلنگٹن لفٹ برج کے پاس پائے گئے تھے۔