ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے ایک عرصہ سے خبریں تھیں کہ اداکارہ پاکستانی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں تاہم کرینہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کر رہی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کرینہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خبر صحیح نہیں ہے۔ اپنی آنیوالی فلم “کی اینڈ کا” کے حوالے سے کرینہ کپور نے کہا کہ انہیں اس فلم کا حصہ بننے کی بے حد خوشی ہے۔ جہاں خواتین کا اپنے شوہروں سے زیادہ بلند حوصلہ پیش کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگوں کو میری فلم پسند آئے گی۔