پاکستانی فلمیں بھارتی فلموں کا زور ختم کردیں گی، شمعون عباسی

Shimon Abbasi

Shimon Abbasi

کراچی (جیوڈیسک) اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے پاکستان میں بننے والی عالمی معیار کی فلم وار میں کام کیا۔

جس سے مجھے شہرت حاصل ہوئی اور مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کو دنیا بھر میں پہچانا گیا۔ اگر وار جیسی فلمیں پاکستان میں بن سکتی ہیں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت تابناک ہوسکتا ہے انھوں نے اب ہمیں پاکستان میں بین الاقوامی معیاری فلمیں بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔