پاکستانی فلموں کی لندن ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش

Tamanna

Tamanna

دو پاکستانی (جیوڈیسک) فلمیں ‘تمنا اور گڈ مارننگ کراچی’ اس سال لندن ایشین فلم فیسٹیول (ایل اے ایف ایف) میں اسکریننگ کے لیےمنتخب کرلی گئی ہیں۔ فیسٹیول کی کو آرڈینیٹر راحیلہ فتح کے مطابق پورے پاکستان میں بیک وقت 13 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘تمنا’، 8 جون کو لندن ایشین فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ ‘گڈ مارننگ کراچی’ کی اسکریننگ 14 جون کو ہوگی۔

راحیلہ فتح کے مطابق ایل اے ایف ایف میں ایک اور پاکستانی فلم ‘جوش’ کی بھی اسکریننگ کی جانی تھی، لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ایسا نہیں کیا جا سکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی کامیڈین نادیہ منظور بھی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں ایک ڈاکیو مینٹری کی اسکریننگ کے موقع پر پرفارم کریں گی۔

لندن فلم فیسٹیول، برٹش فلم انسٹیٹیوٹ (بی ایف آئی) کی جانب سے 1953 کے بعد سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ برطانیہ کا اپنی طرز کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے اور اس میں جنوبی ایشیائی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔ حالیہ ایونٹ میں پوری دنیا سے تین سو سے زائد فلموں، ڈاکیو مینٹریز اور شارٹ فلموں کو اسکریننگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ فیسٹیول 14 جون تک جاری رہے گا۔